Certificate Course in Urdu Language

Menu

Certificate Course in Urdu Language

اردو زبان میں سرٹی فیکٹ کورس ابتدائی سطح کا ایک پروگرام ہے جو نئے سیکھنے والوں کو اردو زبان کے بنیادی اصولوں سے متعارف کرانے کے لیے تیار کیا گیا ہے۔اس کورس کا مقصد رسم الخط، تلفظ، قواعد اور ذخیرہ الفاظ پر خصوصی توجہ کے ساتھ اردوزبان پڑھنے، لکھنے، بولنے اور سمجھنے کی بنیادی مہارتوں کو فروغ دینا ہے۔

جماعت(کلاس روم) کی ہدایات، باہمی سرگرمیوں اور اردو ادب وثقافت کی نمائش کے امتزاج کے ذریعے طلبا روزمرہ میں موثر گفتگو کی صلاحیت حاصل کریں گے۔ اس کورس میں اردو شاعری، نثر اور صحافت کے ثروت مند ورثے کو دریافت کیا گیا ہے جس سے سیکھنے والوں کو اس کی تہذیبی اور ادبی اہمیت کو سمجھنے میں مدد ملتی ہے۔

یہ کورس طلبا، پیشہ ور افراد، زبان سے محبت کرنے والوں اور تاریخی ورثے کے بولنے والوں کے لیے مثالی کورس ہے،جو مزید مطالعہ یا سماجی، سفری یا پیشہ ورانہ ترجیحات و ترتیبات میں استعمال کے لیے ایک بنیاد کے طور پر کام کرتا ہے۔

Language : English |  Urdu

Key Information

Duration
4 MONTHS
Programme Code
ST7912
Mode of study
PART TIME
Campus
Vidyavihar - Mumbai
Institute
K J Somaiya School of Languages and Literature

پروگرام(کورس) کی جھلکیاں

  • اردو زبان سے واقف نہ ہوں

  • زبان کی چاروں مہارتوں (سننا، بولنا، پڑھنا اور لکھنا) پر توجہ مرکوز ہوگی

  • اردو رسم الخط (نستعلیق) کا تعارف

  • اردو ادب، شاعری اور ثقافت سے آگاہی۔

  • زبان کی عملی مشق برائے روزمرہ گفتگو

اوقات

ہفتہ واری لیکچرس

نصابی مدت کار

گھنٹے / 2 مہینے 30 (2 Months / 30 Hrs) : لیول 1

حروف تہجی، تلفظات، آسان جملوں کی تخلیق اور بنیادی بات چیت۔

گھنٹے / 2 مہینے 30 (2 Months / 30 Hrs) : لیول 2

نیادی متن اور مختصر کہانیوں کو پڑھنا اور سمجھنا، آسان شاعری کو پڑھنا اور بنیادی متن لکھنا۔

روگرام کی نگراں اور رابطہ کار:

محترمہ بھومی مالدے

اسسٹنٹ پروفیسر، شعبہ فرینچ

bhumi@somaiya.edu

Apply Now Enquire Now Chat with a Student